ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / برہماور پولیس نے منگلورو میں کیا چور کو گرفتار۔ لاکھوں روپے مالیت کا مسروقہ مال برآمد

برہماور پولیس نے منگلورو میں کیا چور کو گرفتار۔ لاکھوں روپے مالیت کا مسروقہ مال برآمد

Thu, 22 Aug 2019 13:35:33    S.O. News Service

اڈپی 22/اگست (ایس او نیوز) برہماور پولیس کی ایک ٹیم نے منگلورو جیل روڈ کے قریب سے ایک چور کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضے سے برہماور کے ایک گھر سے چرائی گئی قیمتی اشیاء برآمد کرلی۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق گرفتار شدہ چور کا نام محمد علی عرف سریش (45سال) ہے جس پر الزام ہے کہ اس نے 3اور6اگست کے درمیان برہماور میں واقع نٹراج کے گھر میں چوری کی واردات انجام دی تھی۔پولیس کے بیان کے مطابق ملزم کے پاس سے چرائے گئے1,20,000,روپے مالیت کے  38.75گرام سونے کے زیورات،  3,00,550روپے نقد، چوری کی واردات انجام دینے کے لئے استعمال کیا گیا 25,000روپے مالیت کا آٹو رکشا، چرائی گئی نقد رقم سے خریدی ہوئی ایک لاکھ روپے مالیت کی اومنی کارسمیت مجموعی طور پر 5,45,550روپے مالیت کا مسروقہ مال بر آمد کرلیا گیا ہے۔

 چور کی گرفتاری اور مسروقہ مال بر آمد کرنے کی کارروائی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نیشا جیمز کی نگرانی اور سرکل پولیس انسپکٹر سری کانت ایس کے قیادت میں برہماور پولیس اسٹیشن کے پی ایس آئی راگھویندرا اور دیگر عملے نے انجام دی۔


Share: